بدعنوانی اور مالی غبن کیخلاف جدوجہد ، پاکستان کا عالمی گروپ کا ممبر بننے کا فیصلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) پاکستان نے بدعنوانی اور مالیاتی غبن کے خلاف جدوجہد کرنے والے بین الاقوامی گروپ کا ممبر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں مالیاتی غبن کی روک تھام کے معاملات کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبائی سطح پر مختلف اہتساب کے شعبے کام کررہے ہیں۔

جن کو سپریم کورٹ آڈٹ انسٹیٹیوشن آف پاکستان ایس اے آئی اپنی تیار کردہ سالانہ آڈٹ رپورٹوں کے ذریعے مختلف الاقسام بد عنوانیں اور اتھارٹی کے غلط استعمال کے خلاف تحقیقات کیلئے بنیادی معلومات مہیا کرتا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف ایس آئی پاکستان نے حال ہی مین اپنے محکمے سے احتساب کا عمل شروع کرتے ہوئے باقاعدہ انسپیکشن ‘ ویجیلنس ‘ مانیٹرنگ اور ٹریننگ کا ایک شعبہ قائم کیا ہے جس میں دستور پاکستان 1973 ء کے کارکرگی و نظم و ضبط قواعد کے تحت متعدد اقدامات اٹھاتے ہوئے بدعنوان عملے اور افسران کے خلاف کارروائیاں شروعکردی ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں حتمی نتائج تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ صحیح جگہوں پر صحیح عملے اور افسران کی تعیناتی‘ اہم عہدوں پر متعلقہ پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل افسران کو لگانا اور حقیقی معنوں میں آئی ایس ایس اے آئی 30 میں دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ افسران اور عملے کی تعیناتی کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اس عہدہ کے ساتھ ان کے ذاتی مفادات منسلک نہ ہو۔ اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نیب کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے عمل سے گزر رہا ہے جو کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے قومی اداروں میں شفافیت اور سخت احتساب لانے کے اقدامات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :