سانحہ سمجھوتہ ایکسریکس کی طرح پٹھان کوٹ حملہ بھی ” را“کی ہی کارستانی ہے ، رحمان ملک،بھارت کے پاس ایسی کو نسی ٹیکنالوجی ہے کہ اسے پونے تین منٹ کے اندر یہ پتہ چل جاتاہے واقعہ میں پاکستان ملوث ہے ، نوازشریف نے نریندرمودی کوشریف بنانے کی بہت کوشش کی مگروہ شریف نہ بن سکے ،آئندہ دوتین روز میں ”را“کے خلاف پاکستان میں مداخلت کے اہم ثبوت لاوٴں گا، بلوچستان کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں کوکاٹ دیں گے،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسریکس کی طرح پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کاواقعہ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“کی ہی کارستانی ہے ،بھارت کے پاس ایسی کو نسی ٹیکنالوجی نہیں ہے کہ اسے پونے تین منٹ کے اندر یہ پتہ چل جاتاہے کہ واقعہ میں پاکستان ملوث ہے ،میاں نوازشریف نے نریندرمودی کوشریف بنانے کی بہت کوشش کی مگروہ شریف نہ بن سکے ،آئندہ دوتین روز میں ”را“کے خلاف پاکستان میں مداخلت کے اہم ثبوت لاوٴں گا، بلوچستان کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں کوکاٹ دیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ بھارت اوراس کی خفیہ ایجنسی ”را“افغان انٹیلی جنس سے مل کربلوچستان میں حالات خراب کررہی ہے۔ ان کے کچھ لوگ بھی بلوچستان میں پکڑے گئے ہیں ،پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کرانے کاجوفیصلہ کیاہے وہ ایک اچھافیصلہ ہے ،لیکن پٹھان کوٹ کے ساتھ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ،سانحہ سمجھوتہ کابھی الزام بھارت نے پاکستان پرلگایاحالانکہ اس میں ساٹھ سے زائدمعصوم پاکستانی بھی مارے گئے ،بعدکی تحقیقات سے پتہ چلاکہ وہ واقعہ خود ”را’‘نے کرایاتھا،اس میں بھارتی فوج کے افسران شامل تھے ،جس میں کرنل پروت کانام ماسٹرمائنڈکے طورپرسامنے آچکاہے ۔

مودی صاحب پہلے مجھے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات کے بارے میں بتائیں اگر امریکہ سے تحقیقات کرائی جائیں توپھرسانحہ سمجھوتہ کی بھی تحقیقات کوسامنے لایاجائے ،بھارت کبھی بیچارے کسی شہری پراورکبھی کسی ماہی گیرپرجاسوسی کاالزام لگاکرانہیں گرفتارکرلیتاہے اورکچھ عرصہ پہلے بھارت کشتی ڈرامہ بھی رچاچکاہے جس میں معصوم پاکستانی ماہی گیروں کوموت کے گھاٹ اتاراجاچکاہے ،اوربابری مسجدکاسانحہ بھی بھارت کے چہرے پربدنماداغ ہے ،اس کے علاوہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان مسلسل ایسے واقعات کاشکارہے لیکن پاکستان نے توکبھی بھارت پرالزام نہیں لگایا