خیبر پختونخوا حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو نظر انداز کرنے پر چینی سفارتخانے کو تحفظات سے آگاہ کردیا

منگل 12 جنوری 2016 09:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے اقتصادی راہداری کے منصوبے میں صوبے کو نظر انداز کرنے پر چین کے سفارتخانے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے صوبائی حکومت اور صوبے سے منتخب ہونے والی جماعتوں نے چینی راہداری منصوبے میں صوبے کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بلوچستان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا گیا ہے ۔

جس میں وفاقی حکومت حکام بھی شرکت کرینگے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسلا م آباد میں چینی سفارتخانے سے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا ہے ۔ اور موقف اختیار کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کوشامل کیا جائے ۔ وفاق کی جانب سے صوبے کو اس کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں ۔ صوبے کو مسلسل نظر انداز کیاجا رہا ہے ۔ جن مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اس کا تاحال افتتاح بھی نہیں کیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :