پا کستان اور تاجکستان کے درمیان بجلی خریدنے کے کاسامنصوبے کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل ، مئی تک کام شروع ہوگا

منگل 12 جنوری 2016 09:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بجلی خریدنے کے کاسامنصوبے کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل ہوگئی، مئی تک کام شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق کاسامنصوبے کے تحت پاکستان کو تاجکستان سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی ملے گی۔

(جاری ہے)

کاسا منصوبے کے تحت 750کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام رواں سال مئی سے شروع ہوجائے گا اورمنصوبے پر 1ارب 16کروڑ ڈالرکی لاگت آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف رواں سال مئی میں منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تاجکستان جائیں گے۔ منصوبہ سال 2018ء تک مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :