آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا، گیس قیمتیں بڑھانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

بدھ 13 جنوری 2016 09:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا جبکہ گیس کی قیمتیں بڑھانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اثر فروری میں نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

فارمولے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے3ماہ کیلئے ایل این جی کا تعین کیا جائے گا۔ایل این جی کی قیمت کا تعین بھی اوگرا ہی کرتا ہے،گیس کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر ایل این جی کی قیمت ساڑھے5ڈالر کے لگ بھگ ہوگی