15 جنوری کو ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات ہوگی یا نہیں فیصلہ(آج )بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی پیرس سے واپسی پر ہوگا، بھارت کو سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں ،پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ پاکستان مزید کیا کاروائی کرتا ہے ،سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے پہلے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات ہوگی ،بھارتی حکومتی ذرائع،سشما سوراج کی مودی سے ملاقات ،پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات بارے پیش رفت اور سیکرٹری خارجہ مذاکرات سمت مختلف امور پر بریفنگ دی

جمعرات 14 جنوری 2016 02:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء )بھارت نے 15 جنوری کو ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کردےئے ،بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے مذاکرات کو آگے بڑھا دیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا،بھارت کو سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں ،پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ پاکستان مزید کیا کاروائی کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطا بق پاکستان کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج اور سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات اور پاکستان میں بعض افراد کی گرفتاریوں اور پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بعد میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی جس میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات اور جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتاری سمیت دیگر اہم مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کو مختلف امور پر بریفنگ بھی دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ (آج ) جمعرات کو بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی پیرس سے وطن واپسی پر کیا جائیگا۔بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں ،پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ پاکستان مزید کیا کاروائی کرتا ہے ،سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے پہلے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات ہوگی ۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 15 جنوری کو ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کردےئے گئے ہیں۔باہمی مشاورت سے مذاکرات کو آگے بڑھا دیا گیا۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔دونوں ممالک کے مشیر قومی سلامتی کے درمیان سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے قبل ملاقات کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور آمد پر پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا۔

خارجہ سیکرٹری مذاکرات کے لئے پندہ جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن پٹھان واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے بات چیت ملتوی کئے جانے کے اشارے ملنے شروع ہو گئے۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کی گرفتاری کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی نے کرنا ہے ۔