انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ناقابل عمل قرار دیدیا،بہت سی آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا،دو سے پانچ ہفتے میں ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحاتی مسودہ تیار کر لے گی، اسحاق ڈار کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ،کمیٹی کی اب تک پیش رفت پر اظہار اطمینان

جمعرات 14 جنوری 2016 02:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہوچکا ہے آئندہ دو سے پانچ ہفتے میں ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحاتی مسودہ تیار کر لے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت انتخابی اصلاحاتی کیمٹی کا اجلاس منعقد ہوا انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے اب تک پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے کافی حد تک کام مکمل کرچکے ہیں تاہم متنازعہ آئینی ترامیم پارلیمانی کمیٹی میں غور ہوگا تحریک انصاف کی جانب سے جن امور پر تحفظات ہیں پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنا دی گئی ہے اس میں متنازعہ امور پر غور ہوگا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کچھ لوگ الیکشن کیلئے بے تاب تھے اب ہم ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جس کے دیرپا اثرات مرتب ہوں بہت سی آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہوچکا ہے جبکہ آئینی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی بہت سی تجاویز سے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل ناکام ہوچکا ہے جبکہ میں پرامید ہوں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت آئندہ الیکشن ہونگے انتخابی اصلاتی کمیٹی کا کام مکمل ہونے پر کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :