پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات، بھارت کا پاکستانی ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم، باہمی اتفاق سے سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کئے ، مذاکرات جلد ہوں گے ، مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں، ترجمان بھاتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ

جمعہ 15 جنوری 2016 08:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے باہمی اتفاق سے سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کئے ، مذاکرات جلد ہوں گے ، مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے جمعرات کے روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے پر پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیران رابطے میں ہیں بھارت کے حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہم اس ٹیم سے مکمل تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے بات ہوئی ہے پاکستان اوربھارت کے سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات دونوں ممالک کے اتفاق سے ملتوی ہوئے ہیں اور یہ مذاکرات جلد ہوں گے انہوں نے کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں اگر گرفتاری ہوئی ہے تو پاکستان کا یہ اچھا اقدام ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کا بھی علم نہیں ہے