حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تیل و گیس کے ذخائر بھی تلاش کررہی ہے،نوازشریف، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ”سرمایہ کار دوست پالیسی“ بنائی گئی ،سرمایہ کار کمپنیوں کو تمام مراعات دی جارہی ہیں،ایم او ایل پاکستان کے وفد سے گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2016 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تیل و گیس کے ذخائرکی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ”سرمایہ کار دوست پالیسی“ بنائی ،سرمایہ کار کمپنیوں کو تمام مراعات دی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم او ایل پاکستان کے ایگزیکٹو نائب صدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے ذریعے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں اضافے کے لیے پٹرولیم پالیسی کا اعلان کیا اور پاکستان کی پٹرولیم پالیسی کے خطے کو بہترین پالیسی قرار دیا جا رہا ہے اور اس پالیسی کے تحت کمپنیوں کو تیل و گیس کے شعبے میں پر کشش مراعات دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم او ایل پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے مین مزید سرمایہ کاری کرے تا کہ پاکستان کے غیر ساحلی علاقوں میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

(جاری ہے)

ایم او ایل پاکستان کے ایگزیکٹو نا ئب صدر نے حکومت کو سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا۔ایگزیکٹو نائب صدر پیرلس گیسکو نے پاکستانی معیشت میں استحکام کی کی تعریف ہوئے پاکستان میں اپنے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم او ایل پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش میں مزید منصوبے لگانے کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :