مشیر نادرا صمد خرم کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ، چیئرمین نادرا نے تعیناتی کو قواعد وضوابط کیخلاف قرار دیکر کارروائی کی ہے ، سرکاری طور پر برطرفی کی اطلاع نہیں ملی ، صمد خرم

جمعہ 15 جنوری 2016 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) چیئرمین نادرا نے الزامات ثابت ہونے پر سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے مشیر چیئرمین نادرا کے عہدے پر بھرتی ہونے والے صدم خرم کو ملازمت سے برطرف کرکے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی حلقہ این اے 122 میں انتخابی مہم کے انچارج صمد خرم کو سیاسی اثرورسوخ پر نادرا میں مشیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔

صمد خرم کو دو لاکھ دس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی رہی ۔ صمد خرم نادرا میں بااثر ترین شخص سمجھا جاتا تھا اور وہ چیئرمین نادرا کے احکامات کے برعکس پر اجلاس میں شریک بھی ہوتا تھا صمد خرم کی اصل اہلیت سپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی مہم کی نگرانی کی تھی ۔

(جاری ہے)

۔ صمد خرم امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے وہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کے ساتھ بھی گہرے سیاسی روابط رکھتے ہیں اور اس بنا پر انہیں بھاری معاوضے پر نادرا میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا تھا خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نادرا نے صمد خرم کی تعیناتی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا اور رپورٹ آنے پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے صمد خرم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک سرکاری طور پر انہیں ملازمت سے برطرفی کی اطلاع نہیں ملی تاہم حقائق بعد میں بتاؤں گا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے بھی وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں میں تشہیر کا عمل جاری رکھتے ہوئے متعدد غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیکر متعدد افراد کوفارغ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :