2016ء پاکستان کیلئے خونی سال ہوگا ، شیخ رشید کی پیشن گوئی ، انٹرنیٹ اور بے روزگاری داعش کیلئے بہترین فضا پیدا کررہے ہیں ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے ، اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور نہیں کئے جارہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2016ء پاکستان کیلئے خونی سال ہوگا ، انٹرنیٹ اور بے روزگاری داعش کیلئے بہترین فضا پیدا کررہے ہیں ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے ، اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور نہیں کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ داعش شام سے افغانستان اور اب پاکستان میں آرہی ہے اے آر وائی پر حملہ داعش کا پیغام ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ داعش نہیں آرہی ان کو آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر سپیکر اسمبلی سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی جائے راولپنڈی میں بھی داعش کی طرف سے بھتے کی پرچیاں ملی ہیں سوشل میڈیا اور بے روزگاری کی وجہ سے داعش پھیل رہی ہے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی روز دہشتگردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں اقتصادی راہداری کے منصوبے پر جن لوگوں کے تحفظات ہیں ان کو دور نہیں کیا جارہا ہے