وزارت خزانہ کا آئندہ مالی بجٹ مئی میں پیش کرنے کا فیصلہ، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مئی کے پہلے ہفتے میں طلب کرلیا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء)وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ ستائیس مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ کال سرکلر 2016-17 کی دستاویزات کے مطابق وزیر خزانہ ستائیس مئی کو بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کریں گے اور اسی روز کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مئی کے پہلے ہفتے طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی ترقی کے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کے لیے ترجیحات کمیٹی کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے جبکہ ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کے لیے ترجیحات کمیٹی کا اجلاس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ سٹریٹجی پیپر منظوری کے لیے فروری کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :