اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی۔ پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 18 جنوری 2016 10:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18جنوری۔2016ء)کروڑوں بیلٹ پیپرز اضافی کیوں چھاپے ،الیکشن کمیشن پر آڈٹ حکام نے بھی اعتراض اٹھا دیا ہے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2013کے موقع پر ملک بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 16کروڑ99لاکھ 9سو 53تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 18کروڑ 17لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کروائے جو کہ ایک کروڑ 80لاکھ کے قریب زیادہ بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے گئے ۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر قومی خزانہ سے 3کروڑ 41لاکھ 92ہزار روپے زیادہ خرچ کیے گئے ،ذرائع ای سی پی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آڈٹ رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے بھی سوچنا شروع کر دیا ہے اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کیے جانے پر ایک جامع رپورٹ تیار کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔