مسعود اظہر سمیت 20 افراد کی حوالگی ،بھارت نے ڈوزئیر تیار کرلیا ،جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا

منگل 19 جنوری 2016 08:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء) بھارت نے مولانا مسعود اطہر سمیت 20 افراد کی حوالگی سے متعلق ڈوزئیر تیار کرلیا ہے۔ بہت جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت نے پٹھان کوٹ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے افراد کی حوالگی سے متعلق ڈوزئیر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے ہے کہ ڈوزئیر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے اجلاس سے قبل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی ڈوزئیر 70 صفحات پر مشتمل ہے۔