کولیشن سپورٹ فنڈ میں اب تک13.7ارب ڈالر ملے،سینٹ کمیٹی کو بریفنگ،امریکہ نے پاک افغان سرحدی مینجمنٹ کیلئے10کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ہے، کولیشن سپورٹ فنڈ میں امریکہ سے 2ارب ڈالر لینے ہیں،دفاعی حکام،کمیٹی کی ڈی ایچ اے حکام کو15فروری تک تحریری جواباتدینے کی ہدایت ،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس ایکٹ 2015کی بھی منظوری

بدھ 20 جنوری 2016 07:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتایا گیا کہ حکومت کولیشن سپورٹ فنڈ میں اب تک13.7ارب ڈالر ملے ہیں جبکہ حکومت کو اس مد میں امریکہ نے مزید2ارب ڈالر دینے ہے۔گزشتہ روز سینیٹ کے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چےئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کے زیر صدارت ان کمرہ اجلاس میں منعقد ہوا۔کمیٹی اجلاس میں پاکستان افریقہ مذاکرات اور آرمی چیف کے دورہ امریکہ پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

دفاعی حکام نے کمیٹی کو بتایا گیا کہ امریکہ نے حکومت پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ میں اب تک13.7 ارب ڈالر دی ہے،امریکہ نے پاک افغان سرحدی مینجمنٹ کیلئے10کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دے دی ہے،دفاعی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ میں امریکہ سے 2ارب ڈالر لینے ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دفاعی کمیٹی کو ڈی ایچ اے نے بھی بریفنگ دی،ڈی ایچ اے حکام نے کمیٹی کے متعدد سوالات کا جوابات نہ دے سکے۔

ڈی ایچ اے حکام نے کمیٹی کو یہ بتایا کہ دہشگردی کے خلاف جنگ شہداء کے اہلکاروں کو8901 پلاٹس مختص کردئیے گئے۔کمیٹی نے ڈی ایچ اے حکام کو15فروری تک سوالات کے جوابات تحریری طور پر دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے آئی ڈی پیز کے مسائل کو عملی طور پر حل ہونے پر زور دیا۔علاوہ ازیں کمیٹی نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس ایکٹ 2015کی بھی منظوری دیدی

متعلقہ عنوان :