پاکستان کا اسپیشل سروسز گروپ دنیا کی بہترین خصوصی افواج میں چوتھے نمبر پر ہے :خلیج ٹائمز ،پاکستان کی خصوصی آپریشن فورس ”اسپیشل سروسز گروپ“ کی بنیاد برطانوی ایس اے ایس اور امریکی بحریہ کے سیلز کے ماڈل پر ہے‘قیام 1956 میں آیا‘ گروپ کو دنیا کی بہترین خصوصی افواج میں سے ایک مانا جاتا ہے‘ملکی اور بین الاقوامی سطح پاک بھارت سمیت اہم کارروائیوں میں حصہ لیا‘طالبان اور دیگر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے‘ ابتدائی برسوں میں اس نے امریکی افواج سے تربیت لی ‘جدید چینی ساز و سامان سے لیس ہے‘ سخت انتخاب کے طریقے اور تربیت کے معیار نے اسے دنیا کی بہترین خصوصی فورسز میں ایک بلند مقام دے رکھا ہے،خلیجی اخبار کی رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2016 07:24

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)خلیجی اخبار کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ دنیا کی بہترین اور خطرناک خصوصی افواج میں چوتھے نمبر پر ہے‘پاکستان کی خصوصی آپریشن فورس ”اسپیشل سروسز گروپ“ کی بنیاد برطانوی ایس اے ایس اور امریکی بحریہ کے سیلز کے ماڈل پر ہے‘قیام 1956 میں آیا‘ گروپ کو دنیا کی بہترین خصوصی افواج میں سے ایک مانا جاتا ہے‘ملکی اور بین الاقوامی سطح پاک بھارت سمیت اہم کارروائیوں میں حصہ لیا‘طالبان اور دیگر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے‘ ابتدائی برسوں میں اس نے امریکی افواج سے تربیت لی ‘جدید چینی ساز و سامان سے لیس ہے‘ سخت انتخاب کے طریقے اور تربیت کے معیار نے اسے دنیا کی بہترین خصوصی فورسز میں ایک بلند مقام دے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کی طاقتور 5 خصوصی افواج میں برطانوی اسپیشل ایئر سروس، امریکی نیوی سیلز، اسرائیلی شائتت 13، پاکستانی اسپیشل سروسز گروپ اور فرانسیسی نیشنل جینڈارمیری انٹرونشن گروپ شامل ہیں۔ ”خلیج ٹائمز“ کے مطابق روزمرہ کی خبریں دہشت گرد حملوں اور منظم جرائم سے بھری ہوتی ہیں وہیں دنیا بھر میں خصوصی افواج بھی اپنے اپنے ممالک کی حفاظت میں ایک ناگزیر کردار ادا کر رہی ہیں۔

فوجی طاقت کے برعکس، خصوصی افواج کی طاقت، صلاحیتوں، تربیت اور ان کے آپریشن کو کسی بھی پیمانے پر پرکھنا مشکل ہے کیونکہ ان خصوصی افواج کے مشن کو بہت زیادہ خفیہ رکھا جاتا ہے اور ان کی تفصیلات شائع نہیں کی جاتیں۔ اخبار نے اس سلسلے میں سرفہرست برطانوی فوج کی” اسپیشل ایئر سروس“ کو رکھا ہے، یہ گروپ اسی طرح کی فورسز کی تشکیل کیلئے دیگر ممالک کیلئے ایک ماڈل ہے۔

برطانوی فوج کے اس یونٹ کا قیام 1941 میں ہوا۔دوسرے نمبر پر امریکا کی ”نیوی سیلز“ ہے جو امریکی نیول اسپیشل وار فیئر کمانڈ اور امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کا حصہ ہے۔ اس کی بنیاد 1942 میں رکھی گئی تھی اور اس گروپ نے ویت نام جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں 2011 میں اسامہ بن لادن کو نیول سیلز کمانڈوز نے ہلاک کیا تھا۔

2015 میں اس گروپ میں خواتین کی شمولیت کا اعلان کیا گیا تھا۔ دنیا میں تیسرے نمبر پراسرائیل کی دفاعی فورسز کا یونٹ شائتت تھرٹین (Shayetet 13) ہے جو زمین سے سمندر تک تمام کارروائیوں میں ماہر سمجھا جاتا ہے۔ اس کی بنیاد 1949 میں رکھی گئی تھی۔ یہ فورس حملوں، انسداد دہشت گردی، تخریب کاری، انٹیلی جنس معلومات کے حصول اور یرغمالیوں کو بچانے میں مہارت رکھتا ہے۔

اخبار نے پاکستان کی خصوصی آپریشن فورس ”اسپیشل سروسز گروپ“ کو چوتھے نمبر پر رکھا ہے جس کی بنیاد برطانوی ایس اے ایس اور امریکی بحریہ کے سیلز کے ماڈل پر ہے، اس کا قیام 1956 میں آیا، گروپ کو دنیا کی بہترین خصوصی افواج میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پاک بھارت سمیت اہم کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اب ایس ایس جی طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے۔

ابتدائی برسوں میں اس نے امریکی افواج سے تربیت لی اور اب وہ جدید چینی ساز و سامان سے لیس ہے۔ سخت انتخاب کے طریقے اور تربیت کے معیار نے اسے دنیا کی بہترین خصوصی فورسز میں ایک بلند مقام دے رکھا ہے۔ دنیا میں پانچواں بہترین خصوصی گروپ فرانس کا نیشنل جینڈارمیری انٹرونشن گروپ (GIGN) ہے۔ 1974 میں اپنے قیام کے بعد سے اس گروپ نے ایک ہزار سے زائد آپریشنز میں حصہ لیا اور 500 سے زائد یرغمالیوں کو آزاد کرایا۔ یہ گروپ حالیہ پیرس حملوں اور مالی کے بماکو ہوٹل میں داعش اور القاعدہ یرغمالیوں کو محفوظ بنانے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :