باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ،پروفیسراور16 طلبہ سمیت 22افراد شہید، 60سے زائدزخمی ،فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ،چاروں دہشت گرد ہلاک،شہید ہونے والوں میں 16 طالبہ شامل ،زخمی مختلف ہسپتالوں میں منتقل،15 کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دہشت گردوں نے صبح 9:15 منٹ پر شدید دھند میں حملہ کیا ،یونیورسٹی کے عقبی دیوار پر لگی خار دارتاریں کاٹ کر داخل ہوئے،عینی شاہدین،حملے کے وقت یونیورسٹی میں 3 ہزار کے قریب طالبہ اور600 مہمان یونیورسٹی میں موجودتھے ،وائس چانسلر باچاخان،صدر ،وزیر اعظم ،سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی حملے کی شدید مذمت ،3روزہ سوگ کا اعلان
جمعرات 21 جنوری 2016 08:19
چارسدہ ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حامد،16 طلبہ سمیت 22افراد شہید جبکہ 60سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں گئے ہیں ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں 15کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، صدر مملکت ممنو ن حسین ،وزیراعظم نوازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے یونیورسٹی پے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز4 مسلح دہشت گرد یونیورسٹی کے عقبی دیوار کو پھلانگ کر کھیتوں کے راستے یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور اند آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، دہشت گرد ساڑھے 9بجے یونیورسٹی میں داخل ہوئے ، دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرننگ کا تبادلہ 4گھنٹے تک جاری رہا جس میں4دہشت گرد مارے گے ، دہشت گردوں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے 15منٹ بعد2 دھماکے کئے ،یونیورسٹی میں حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 20افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 60سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اور لیڈی ریڈنگ ہستپا ل منتقل کردیا گیا ہے جہاں 15سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہسپتالوں کی انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کوبھگدڑ کی وجہ سے معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد بے دخل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعد د زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں ، ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 21نعشوں کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی لیڈی یڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ،عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے اپنے حملے میں سب سے پہلے بوائز ہاسٹل کو نشانہ بنایا ہے حملے کے وقت یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی واقع کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے دستے،پولیس اہلکار اور سکیورٹی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پنچ گئے اور پاک فوج کے جوانوں یونیورسٹی کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور یونیورسٹی میں داخل ہو کر طلبہ اور عملے کو باہر نکالا سکیورٹی اہلکاروں نے زخمیوں کو باہر ناکالا جس پر ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ،ایک اور عینی شاہد نے بتایاکہ دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے عقبی دیوار پر لگیں خار دار تاریں کاٹیں اور پھر فورا ہی دیوار پھلانک کر چاروں دہشت گرد داخل ہوگئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، ،باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈآکٹر فضل الرحیم کے مطابق فائرنگ کے دوران 3 ہزار کے قریب طالب علم اور600 مہمان یونیورسٹی میں موجودتھے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 21 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان نے بلائنڈ ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بھارت کو 19 رنز سے شکست دیدی، بدر منیر مین آف دی میچ قرار، سانحہ چارسدہ کے سوگ میں کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا
-
معصوم بچوں اورشہریوں کے خون سے کھیلنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا،گورنر خیبر پختونخوا،بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں ، ان کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈز کا تعاقب کرکے انہیں کیفرکردار ... مزید
-
لوگوں کو طبی سہولیات کی ذمہ دار ریاست ہے،عوام الناس کومرتاہوانہیں دیکھ سکتے ،جسٹس اعجاز افضل، مہنگی ادویات اور سہولیات کے فقدان کا اثر بچوں کے ماں باپ پر پڑتا ہے، عدالت نے جس آرٹیکل پر نوٹس لیا اس ... مزید
-
میرعلی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4افراد جاں بحق
-
وفاقی وزیر داخلہ کو کوئی بیماری نہیں،اعتزاز احسن
-
اسلام آباد،آئی نائن سے نوجوان گاڑی سمیت پراسرارطورپرغائب ،صبح گھرسے نکلابچوں کوسکول چھوڑا، رات گئے تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا،بھائی کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
-
طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ”اللہ“ ابھر کر سامنے آگیا،32سالہ ضیاء اللہ نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب جنرل ہسپتال آیا، ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین تجویز کی
-
1لاکھ 30ہزار افغان شہریوں کو نادرا نے بلیک لسٹ کردیا،افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کی تاریخ میں توسیع کے وقت سیکورٹی اداروں نے تصدیق کرکے مشکو ک قرار دیا تھا،رواں سال کے آخر تک مزید 1لاکھ افغان شہریوں ... مزید
-
پارا چنار،نجی سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
-
ممتاز حسین قادری نے ہرگز کوئی رحم کی اپیل نہیں کی،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
-
کابل میں روسی سفارتخانے کے سامنے خود کش دھماکہ، چار افراد ہلاک ، 24 زخمی
-
چین ، عدالت نے کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کو بدعنوانی کے مقدمہ میں 12 سال سزائے قید سنا دی
-
یمنی فوج کا صنعاء میں سعودی جاسوس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ
-
داعش میں شمولیت، انڈین شہری پہلے، امریکی دوسرے نمبر پر ہونے کا انکشاف
-
جوہری بم حاصل کیا تو سعودی عرب کو این پی ٹی نتائج بھگتنا ہونگے ، جان کیری
-
آئی ایم ایف نے عالمی معیشت میں سال 2016ء کے دوران بتدریج اضافے کی پیشنگوئی کردی
-
سعودی عرب میں دراندازی کے دوران 30 حوثی باغی ہلاک
-
باغیوں نے پچھلے ایک سال میں ایک کھرب ریال کی رقم کی لوٹ مار کی۔یمنی وزیراعظم کا الزام
-
چینی صدر کا دورہ سعودی عرب، ، چین میں سلک روڈ اکنامک بیلٹ سمیت 14 معاہدے طے پا گئے ،دونوں ملکوں کا دہشت گردی کے ناسور سے مل کر لڑنے کا عزم
-
تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کے لئے فنڈ مختص کیا تو نقصان دہ ہوگا،سعودی عرب
-
گوشت پر پابندی: ’داعش کی مودی کو قتل کی دھمکی‘، مودی کو بھیجا گیا دھمکی آ میز خط پو لیس کو مل گیا، سیکیو رٹی ہا ئی الر ٹ
-
باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ،پروفیسراور16 طلبہ سمیت 22افراد شہید، 60سے زائدزخمی ،فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ،چاروں دہشت گرد ہلاک،شہید ہونے والوں میں 16 طالبہ شامل ،زخمی ... مزید
-
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے میں 18طلباء سمیت 20افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے دہشتگرد حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے حوالے سے اہم معلومات ملی ہیں ، دہشت گردو ں کے ... مزید
-
وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری طاقت سے جاری رکھنے پر اتفاق
-
سانحہ چارسدہ،2دہشتگردوں کی عمر18 سال سے کم،نادرا نے رپورٹ تیار کر لی،رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی،چوہدری نثار کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیوررٹی اداروں سے معلومات شیئر کرنے کی ہدایت
-
دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی اسلئے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،عمران خان ،خیبرپختونخوا میں64ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی ،یونیورسٹی کی سیکورٹی پر معمول کے مطابق54سیکورٹی ... مزید
-
پیپلز پارٹی کی قیادت کا نیب،ایف آئی اے اور ر ینجرز کی کارروائیوں کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوا کر قائد حزب اختلاف ... مزید
-
بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح ،پرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم کے مارک سیگل سے سوالات،بے نظیر کو پرویز مشرف کا فون آیا اوروہ پریشان ہو گئیں ،بی بی کا چہرہ سرخ ہو گیا ، پرویز مشرف ... مزید
-
آرمی چیف کا باچا یونیورسٹی کا دورہ ،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، جنرل راحیل شریف کی ہدایت
-
سانحہ چارسدہ،دہشتگردوں نے دھند میں یونیورسٹی داخل ہونیکی کوشش کی،19شہید،19زخمی ہوئے،پرویزرشید،سیکیورٹی گارڈز نے دہشتگردوں کو روکا، تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا،پارلیمنٹ سیکیورٹی اداروں کی ... مزید
-
سی پیک اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان کے مفادات کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے، احسن اقبال، حب کو پاور پراجیکٹ کے استعداد کار کو 1200میگا واٹ سے بڑھاکر 2400میگا واٹ کیا جارہا ہے ، ... مزید
-
نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ،پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے سینٹ میں قرار داد منظور ،سانحہ چار سدہ پر سینٹ ارکان نیشنل ایکشن پلان کیخلاف پھٹ پڑے، ایکشن پلان پرروح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہورہا،وفاقی ... مزید
-
بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘بدعنوانی سے ترقی اور خوشحالی کا عمل متاثر ہوتا ہے‘قمر زمان چوہدری، قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف 2016ء میں بھی بلاتفریق ... مزید
-
ترک صدررجب طیب اردگان کا وزیراعظم نوازشریف کوفون ،چارسدہ میں یونیورسٹی پرحملے کی مذمت
-
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے فی لیٹرتک سستاہونے کاامکان
-
پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا‘ ترجمان دفتر خارجہ
-
باچا خان یونیورسٹی حملہ، دہشت گردوں سے اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ،چار دہشت گرد غیر ملکی ،کم عمر، پشتو بولنے والے اور حلیے طلباء کے بنا رکھے تھے، 2 حملہ آور فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کئے گئے ، 2 نے خود ... مزید
-
ایل این جی درآمد کا قطر کے ساتھ ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہو ا ، حکو مت ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا ... مزید
-
بھٹو خاندن ایک بار پھر امریکہ میں متحد ہو گا ،سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو امریکہ طلب کر لیا ، آصفہ، بختاور اپنی سالگرہ بھی امرکہ میں منائیں گی ،بلاول سمیت سارا خاندان امریکہ صدر کے ناشتے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.