نواز شریف چار سدہ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی خود کررہے ہیں ، چارسدہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

جمعہ 22 جنوری 2016 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف چار سدہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کررہے ہیں ، وزیراعظم کو باچا خان یونیورسٹی واقعہ کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے جاری بیان میں وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے کہا ہے کہ چارسدہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشگردوں کے بزدلانہ اقدامات ان کی کمزوری کی عکاس ہیں آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے تباہ کردیئے ہیں دہشتگرد اب چھپنے کیلئے پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے چار سدہ واقعے کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی مشاورت کی، دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کو د ہرایا ۔

متعلقہ عنوان :