یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا فل ڈریس پریڈ منعقد کرنے کا فیصلہ ، روایتی پریڈ میں جدید ترین عسکری سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ، JF-17تھنڈر طیارے بھی شامل ہونگے

ہفتہ 23 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء)23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی فل ڈریس پریڈ منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پریڈ میں جدید ترین عسکری سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے JF-17تھنڈر بھی شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق 23مارچ 2016 یوم پاکستان کو بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس دن مسلح افواج کی فل ڈریس پریڈ بھی منعقد کی جائے گی ۔

پریڈ اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں کے قریب پریڈ گراؤنڈ میں ہو گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شامل ہوں گے اور اس کے علاوہ جدید ترین عسکری سازوسامان کی نمائش بھی کی جائے گی ۔فوجی پریڈ میں چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافتی عکاسی بھی کی جائے گی ۔روایتی پریڈ میں پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے JF-17تھنڈر بھی حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :