کینیڈا شہریت کیس:عدالت نے بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش،ایف آئی اے کے چھاپے ،نام ای سی ایل میں شامل

ہفتہ 23 جنوری 2016 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کو سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے کینیڈا کی شہریت چھپانے اور دیگر الزامات میں ایف آئی کے کرائم سرکل کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے ہیں دوسری جانب بلنداختر رانا گرفتاری سے بچنے کیلئے رو پوش ہو گئے ہیں ، ایف آئی اے نے انکی گرفتاری کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تاہم آخری اطلاع کی ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، رپورٹ کے مطابق بلند اختر رانا کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :