پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے ، اوگرا

پیر 25 جنوری 2016 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے اوگرا کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ حکومت کو 14 روپے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 25 ڈالر سے بھی کم ہے جس کا فائدہ عوام کو دیا جانا چاہئے۔

اوگرا ہر ماہ کے آخری ہفتے میں قیمتوں میں کمیبیشی کی سمری حکومت کو ارسال کرتا ہے اور اوگرا حکام نے موجودہ قیمتوں میں مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کم از کم 14 روپے فی لیٹر کم کی جائے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی جائے ۔ اوگرا قواعد کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجتا ہے اور آخری فیصلہ حکومت ہی کو کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :