شمالی وزیرستان ،پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری،17 دہشت گرد ہلاک،پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے پاک افعان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں فضائی کارروائی کی،آئی ایس پی آر

پیر 25 جنوری 2016 09:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں17دہشتگردہلاک،فضائی کارروائی شوال اوردتہ خیل میں کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے پاک افعان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں فضائی کارروائی کی جس میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔