ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سال 2015 کی رپورٹ جاری کردی،پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی اور 126 ویں سے 116 ویں نمبر پرآگیا ، کرپشن میں کمی کرنے والا پاکستان سارک ممالک کاواحد ملک بن گیا،موجودہ حکومت کے اقدامات سے کرپشن میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے ،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر ، ڈنمارک دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں سرفہرست ،شمالی کوریا اور صومالیہ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہیں ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

بدھ 27 جنوری 2016 09:55

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سال 2015 کی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں دنیا کے 168 ممالک کاکرپشن انڈکس بتایا گیا،جس کے مطابق پاکستان 126 ویں سے 116 ویں نمبر پرآگیا ہے، سارک ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چئیر مین سہیل مظفر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائے گی جس سے مستقبل میں پاکستان میں کرپشن میں مزید کمی واقع ہو گی، ڈنمارک دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ شمالی کوریا اور صومالیہ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہیں ، منگل کو ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق لیبیا،آسٹریلیا،برازیل ،سپین اور ترکی میں کرپشن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ یونان،سریگال اور برطانیہ میں بہتری آئی ہے،2014 میں پاکستان کا انڈکس 29 پوائنٹ تھا جبکہ 2015 میں انڈکس 30تک پہنچا جبکہ کرپشن کی عالمی رینکنگ میں 2014 میں 126 ویں نمبر تھا ۔

(جاری ہے)

2015میں پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور رینکنگ میں 116ویں نمبر پرآگیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئر مین سہیل ظفر کے مطابق پاکستان کے انڈکس میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی کی دنیا میں ریکنگ میں تین درجے اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان پانچ سارک ممالک میں وہ واحد ملک ہے جس نے اپنے سی پی آئی میں بہتری آئی ہے جبکہ دیگر سارک ممالک میں 2014 کے مقابلے میں کرپشن میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

سہیل مظفر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے عدم برداشت کی پالیسی اپنائے گی۔ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سفارشات پر عمل کرے گی جس سے مستقبل میں پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی واقعہ ہوگی اور پاکستان کا انڈکس مزید بہتر ہوجائے گا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے پہلے دس کرپشن فری ممالک میں ڈنمارک سر فہرست ہے اس کے بعد فن لینڈ،سویڈن،نیوزی لینڈ،نینڈر لینڈ،ناروے،سوئزرلینڈ،سنگاپور،کینیڈا اور جرمنی کا نمبر پر ہے۔دوسری جانب دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں صومالیہ سر فہر ست ہے اس کے بعد شمالی کوریا،افغانستان،سوڈان،جنوبی سوڈان،انگولا،لیبیا،عراق اورونیزویلاکا نمبر پر ہے۔