پاک فوج میں تقرروتبادلے، 11 میجر جنرلز اہم پوسٹوں پر تعینات، میجر جنرل اظہر صالح وائس چیف آف جنرل سٹاف، میجر جنرل شاہین آئی جی ایف سی کے پی کے ،میجر جنرل طارق جاوید ڈی جی ایس پی ڈی ، میجر جنرل آفتاب ڈی جی پرسنل ایڈمنسٹریشن ، میجر جنرل ارشاد ڈی جی پی پی اینڈ اے جبکہ میجر جنرل خالد ڈی جی پی ایم او تعینات

جمعرات 28 جنوری 2016 09:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) پاک فوج میں اعلٰی سطح پر تقرروتبادلے کے حکامات جاری کردئیے ہیں۔ میجر جنرل اظہر صالح وائس چیف آف جنرل سٹاف اور میجر جنرل شاہین آئی جی ایف سی کے پی کے سمیت گیارہ میجر جنرلز کی اہم آسامیوں پر تعیناتی کردی گئی ہے۔پاک فوج کی جانب سے گیارہ میجر جنرلز کی اہم آسامیوں پر تعیناتیاں کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

میجر جنرل اظہر صالح کو وائس چیف آف جنرل سٹاف ، میجر جنرل شاہین کو آئی جی ایف سی کے پی کے ، میجر جنرل طارق جاوید کو ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

میجر جنرل آفتاب کو ڈی جی پرسنل ایڈمنسٹریشن ، میجر جنرل ارشاد کو ڈی جی پی پی اینڈ اے جبکہ میجر جنرل خالد کو ڈی جی پی ایم او تعینات کیا گیا ہے۔میجر جنرل ریحان باقی کو ڈی جی الیکٹریکل مکینکل انجینئرنگ کور ، میجر جنرل عامر کو ڈی جی آئی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل اختر ستی جی او سی چھبیس میکنائز ڈویڑن ، میجر جنرل سعید ناگرہ کو جی او سی ایک سو چودہ ڈویژن اوکاڑہ ، میجر جنرل امجد علی خان کو جی او سی پینتیس ڈویڑن بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :