پٹھان کوٹ حملہ، جے آئی ٹی نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات ناکافی قرار دیا ، مزید معلومات مانگنے کافیصلہ

جمعہ 29 جنوری 2016 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) پاکستانی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے سے متعلق بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو ناکافی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے متعلق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو ناکافی قراردیتے ہوئے تحقیقات کو موثراندازمیں آگے بڑھانے کے لئے بھارت سے مزید معلومات مانگنے کافیصلہ کیا ہے۔

جبکہ بھارت نے اب تک صرف 5 فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیا اوراس حوالے سے جے آئی ٹی کا اجلاس جلد ہوگا جس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر31 دسمبراوریکم جنوری کی درمیانی شب حملہ آوروں نے 3 اطراف سے اچانک حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور5 اہلکارزخمی ہوگئے تھے۔