چارسدہ یونیورسٹی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ،چاروں دہشتگردعقبی دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوئے ،ہاسٹل ،کنٹین اورگیسٹ ہاوٴس میں فائرنگ کی

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)چارسدہ یونیورسٹی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ،چاروں دہشتگردعقبی دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوئے ،ہاسٹل ،کنٹین اورگیسٹ ہاوٴس میں فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پردکھائی جانے والی فوٹیج کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پرحملہ کرنے والے 4دہشتگردیونیورسٹی کی عقبی دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوئے ،جنہوں نے تمام کارروائی ٹولی کی شکل میں کی ،چاروں دہشتگردوں نے شلوارقمیض پہن رکھی تھیں اوران کے چہرواضح نظرآرہے تھے ،کسی نے چہرہ نہیں چھپایاتھا،جنہوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹل کنٹین اورگیسٹ ہاوٴس میں فائرنگ کی اس حملے میں 21افرادشہیدہوئے تھے ،حملے کے وقت طلباء سیکورٹی فورسزاورپولیس کومسلسل آگاہ کرتے رہے ،حملے کے بعدکئی اساتذہ اورطلباء سیڑھی کی مددسے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے

متعلقہ عنوان :