موجودہ حکومت ختم کرکے قومی حکومت بنائی جائے، اعتزاز احسن ، یہ سب ڈرپوک ہیں، ڈرپوک لوگ دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،تعلیمی اداروں کو بند کرکے آپ دہشت گردوں کے ہاتھوں کھیل گئے،ڈاکٹر عاصم حسین کرپٹ ہوسکتے ہیں لیکن دہشت گرد نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ختم کرکے قومی حکومت بنائی جائے۔ یہ سب ڈرپوک ہیں ۔ ڈرپوک لوگ دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ تعلیمی اداروں کو بند کرکے آپ دہشت گردوں کے ہاتھوں کھیل گئے۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نواز شریف سمیت تمام وزراء صرف مال بنا رہے ہیں ۔

ان کا عوام کے معاملات سے کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی پارتی میں نوجوانوں کو آگے لے کر آئے ۔

(جاری ہے)

اس کیبنٹ کو ختم کرنا چاہیے موجودہ حکومت کو ہی ختم کرکے اس کی جگہ قومی حکومت بنائی جائے انہوں نے کہا کہ یہ سب ڈرپوک ہیں تمام وزراء کے کرائی جائے۔ ڈرپوک لوگ کبھی بھی دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سکولوں کو سکیورٹی نہیں دی جسکتی ہے ہر سکول پر حملہ بھی نہیں ہورہا ہے۔

لوگوں کو اعتماد دینا چاہیے۔ سکولوں کی بندش کے خلاف بچوں کے والدین کو احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کرپٹ ہوسکتے ہیں لیکن دہشت گرد نہیں ان کے خلاف کرپشن کا کیس چلنا چاہیے۔ دہشت گردی کو روکنے کیلئے تند و تیز فورسز کی زیادہ سے زیادہ چوکیاں بنانا چاہئیں۔