پیٹرول 8روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 12روپے30 پیسے فی لیٹر سستا، باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اعلان ”کل“ کیا جائے گا

اتوار 31 جنوری 2016 10:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھجوائی جانے والی سمری وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے منظور کر لی ہے جس کے مطابق ” نئی کمی“ کا باقاعدہ اعلان کل یکم فروری کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئی کم ہونے والی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی مجموعی قیمت میں 8روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 12روپے30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری کے مطابق ،ہائی آکٹین 10 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 8روپے17پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے36پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئیتھی جیسے منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :