افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال،وفد نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے

اتوار 31 جنوری 2016 10:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) افغان نیشنل آرمی کے آٹھ رکنی وفد کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے وفد نے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی۔ 8 ارکان پر مشتمل وفد سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

متعلقہ عنوان :