دشمن زیادہ ہوں تو کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیں کم ہوں تو کم ،میجر جنرل بلال اکبر، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سیٹنگ ہوگئی ہے، سندھ رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، قوم کے ساتھ ہے اور ملک کے ساتھ ہے، ڈی جی رینجرزسندھ

پیر 1 فروری 2016 09:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ دشمن زیادہ ہوں تو کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیں، کم ہوں تو کم، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سیٹنگ ہوگئی ہے، سندھ رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، قوم کے ساتھ ہے اور ملک کے ساتھ ہے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے حب کار ریلی میں خصوصی شرکت کی اور کار ڈرائیو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکیورٹی مسائل سے متعلق مشکلات سے نکل رہے ہیں،رینجرز سیکیورٹی کے حالات بہترکرنے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ لوگوں میں احساس پیدا ہوتا ہے کہ آپریشن سست روی کا شکارہوگیا ہے، گینگسٹر، عسکری ونگ اور دہشت گرد تنظیموں کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں، ہمارا مشن ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں حالات زندگی بہتربنائیں، 20سے 25 سال سے منظم جرائم کے ذریعے لوگوں میں خوف پیدا کرنیوالے عناصر کا خاتمہ کریں، ہم ان جرائم پیشہ عناصر کو پکڑرہے ہیں جن کے ذریعے ایسے حالات پیدا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :