اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے نرخوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہوگیا

پیر 1 فروری 2016 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نئے نرخوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں فی لیٹر پانچ روپے کی کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹرول پانچ روپے فی لیٹر سستا ہونے سے نئی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے کمی کے ساتھ 75.79 روپے فی لیٹر ‘ مٹی کا تیل پانچ روپے کمی کے ساتھ 43.25 روپے فی لیٹر‘ لائٹ ڈیزل 39.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین پانچ روپے کمی کے ساتھ نئی قیمت 75.66 روپے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :