قومی ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عرفان اسماعیل معطل،پی آئی اے کی جرمن آپریٹنگ آفیسر کی 50لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تعیناتی کی تردید

بدھ 3 فروری 2016 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)قومی ایئر لائن نے چیف آپریٹنگ آفیسر عرفان اسماعیل کو معطل کرکے جرمن باشندے ہلڈن بران برن کو50 لاکھ روپے ماہانہ پر تقرر کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی ایئر لائن کی نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازم کی بار بار ہڑتال کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر پی پی آئی اے نے چیف آپریٹنگ آفیسر عرفان اسماعیل کو معطل کردیا ہے جبکہ ان کی جگہ جرمن شہری ہلڈن بران برن کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر تقرر کردیا ہے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز دانیال گیلانی نے نئی تقرری کی تصدیق کردی ہے پی آئی اے نے جرمن شہری کو پی آئی اے کو مناف بخش ادارہ بنانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے ،ادھرپی آئی اے نے جرمن آپریٹنگ آفیسر کی 50لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تعیناتی کی تردید کردی ۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمن پروفیشنل کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعیناتی کی خبریں بے بنیاد ہیں پی آئی اے کے بورڈ نے بارہ لاکھ ماہانہ تنخواہ پر سی او او کی تعیناتی کی ہے

متعلقہ عنوان :