بیروزگاری کے ڈر سے احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر گولیاں چلانا ظلم ہے،عمران خان،مہنگائی اور نجکاری کیخلاف چھ فروری کے احتجاج میں خود شرکت کروں گا ،چیئرمین تحریک انصاف،پشاور کو چھوڑ جانیوالوں کو واپس لائیں گے،نئے سینما گھروں کی تعمیر کر کے رونقیں بحال کریں گے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 فروری 2016 08:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے ڈر سے مظاہرہ کرنے والوں پر گولیاں چلانا انتہائی ظلم ہے ، مہنگائی اور نجکاری کے خلاف چھ فروری کے احتجاج میں خود شرکت کروں گا ، خیبر پختونخوا میں تبدیلی آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ک قومی ایئر لائن کے ملازمین کو خوف ہے کہ نجکاری کے بعد وہ بے روزگار ہوجائیں گے حکومت مظاہرین کے خدشات دور کرنے کی بجائے ان پر گولیاں اور بلڈوزر چلا رہی ہے جو انتہائی ظلم اور بربریت ہے ضیاء الحق کے دور میں اتنے ظلم عوام پر نہیں ہوئے جتنے موجودہ دورے حکومت میں ہورہے ہیں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور نجکاری کیخلاف چھ فروری کو اسلام آباد اور کراچی کے احتجاج میں خود شرکت کروں گا، ملک میں جتنی بے روزگاری آج ہے اتنی کبھی بھی نہیں تھی، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی آچکی ہے، لیڈی ریڈنگ کی نجکاری نہیں بلکہ سسٹم تبدیل کردیئے ہیں آنے والے مریضوں کا بہترین علاج ہوسکے اور ہم لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو نجی ہسپتال کے لیول پر لے کر جارہے ہیں گزشتہ دس سالوں میں خیبر پختونخوا خصوصاً پشاور دہشتگردوں کے نشانے پر رہا ہے دہشتگردی کے باعث پشاور کے شہری اسلام آباد اور دیگر شہروں میں منتقل ہوگئے ہیں ان لوگوں کو واپس پشاور لائینگے، پشاور کے تفریح مقامات کو بحال کرینگے اور نئے سینماہاؤسزتعمیر کر کے دوبارہ سے رونقیں بحال کریں گے