ملازمین کی ہڑتال، سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا سعودی ایئر لائنز سے معاہدہ

جمعرات 4 فروری 2016 08:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء) ملازمین کی ہڑتال کے باعث سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے سعودی ایئر لائنز سے معاہدہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث قومی ایئر لائن کی اندرون اور بیرون ملک پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے ہزاروں عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس کر رہ گئے ان زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے سعودی ائر لائنز سے معاہد کرکے چار بوئنگ 747 جمبو طیاروں کے ذریعے واپس لایا جائے گا پی آئی اے کے مطابق جن لوگوں کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ ہیں انہیں جدہ کہ ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا اور پانچ فروری کو سعودی ایئر لائنز کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا اور پاکستان سے عمرہ زائرین انہیں پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے اس کے علاوہ اتحاد اور ترکش ایئر لائنز سے معاہدوں کو بھی حتمی مراحل میں ہے اتحاد اور ترکش ایئر ویز یورپ اور امریکہ سے مسافروں کو واپس لائینگی

متعلقہ عنوان :