پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت،وفاقی وزراء سمیت5حکومتی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج،پرویز رشید ،مشاہد اللہ ،عظیم شجاعت،ماما مقصود اوربریگیڈیئر(ر)آصف پر قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ بنایا گیا، ایس ایس پی ملیر

اتوار 7 فروری 2016 10:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت کا مقدمہ وفاقی وزراء سمیت 5 حکومتی شخصیات کیخلاف درج کرلیا گیا ، مقدمہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے دوران ہونیوالی ہلاکتوں کا مقدمہ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی مدعیت میں تھانہ ایئر پورٹ میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ نمبر19/2016 میں وفاقی وزراء پرویز رشید ، مشاہد اللہ خان ، شجاعت عظیم ، ماما مقصود اور بریگیڈیئر(ر)آصف کا نام شامل کیا گیا ہے جن پر الزام لگایا گیاکہ وہ قتل، اقدام قتل میں ملوث ہیں ۔دوسری جانب ایس ایس پی ملیر نے مقدمے کے اندرج کی تصدیق کردی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :