پاک فوج نے چھٹی مردم شماری کے لیے اضافی جوان دینے سے معذرت کرلی

اتوار 7 فروری 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء ) فوج نے مارچ میں ہونے والی شیڈول چھٹی مردم شماری کے لیے اضافی جوان دینے سے معذرت کرلی جس سے مردم شماری ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے مردم شماری کے لیے 14ارب 5کروڑروپے جاری کر دیے ہیں بیوروشماریات ذرائع کے مطابق مار چ میں شیڈول چھٹی مردم شماری کے لیے مطلوبہ تعداد میں فوجی جوان دستیاب نہ ہونے کے باعث مردم شماری کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے حکومت نے مردم شماری کے لیے 1لاکھ 67ہزار سے پونے 4لاکھ کے درمیان فوجی جوان مانگے تھے مگر آپریشن ضرب عضب اور ملکی سکیورٹی صورتحال میں مصروف ہونے کے باعث فوج نے اضافی جوان فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج نے 1لاکھ جوان فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو کہ قابل بھروسہ مردم شماری کے لیے ناکافی ہیں جس سے مردم شماری کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :