پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے سینکڑوں افراد کی شناخت نہیں ہوئی ، رپورٹ

اتوار 7 فروری 2016 10:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) پاکستان میں امریکی ڈرون حملو ں میں مارے جانیوالے سینکڑوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ بیسڈ تحقیقاتی ادارے ” ناٹ فار پرافٹ “ آرگنائزیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اب تک 2494 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے ان میں صرف 729 افراد کی شناخت ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حملوں کچھ عرصہ پہلے مارے جانیوالوں میں سے ظاہر کئے گئے ناموں کی تعداد بہت ہی محدود تھی جبکہ مبینہ طور پر ساٹھ مارے جانیوالوں میں سے صرف دس کی شناخت ہوسکی ہے رپورٹ کے مطابق دس میں سے پانچ القاعدہ اراکین پانچ پاکستانی طالبان اور دو دیگر مغربی ریاستوں کے امدادی کارکنوں کے طور پر شناخت ظاہر کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :