تھر میں قحط سالی، وزیر اعلیٰ سندھ کا تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان ،سابق چیف جسٹس غلام مصطفیٰ کورائی کمیشن کے سربراہ ہوں گے

پیر 8 فروری 2016 09:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تھر میں قحط سے متعلق معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ کمیشن کے سربراہ سابق چیف جسٹس غلام مصطفیٰ کورائی ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے تھر میں قحط کے باعث بچوں کی اموات کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کورائی کی قیادت میں دو رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کردی۔ کمیشن تھر بچوں کی اموات کا جائزہ اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے انکوائری کرکے پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرے گا۔