پاکستانی قیدیو ں کی وطن واپسی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا فیصلہ ، 70سے زائد ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 6ہزار 700سے زائد، سینکڑوں اپنی سزائیں مکمل کر چکے قانونی عمل پورا نہ ہونے کی وجہ سے تاحال رہا نہیں ہو سکے ، 2ہزار 8سو سے زائد ایسے قیدی ہیں جنکے کے مقدمات ابھی تک زیر سماعت ہیں ،ذرائع

پیر 8 فروری 2016 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) پاکستان دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رواں ماہ مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا ،ذرائع کے مطابق دنیا بھر کے 70سے زائد ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 6ہزار 700سے زائد ہو چکی ہے اور ان میں سینکڑوں ایسے قیدی ہیں جو اپنی سزائیں مکمل کر چکے ہیں اور قانونی معاونین کی جانب سے قانونی عمل پورا نہ ہونے کی وجہ سے تاحال رہا نہیں ہو سکے ،جبکہ 2ہزار 8سو سے زائد ایسے قیدی ہیں جنکے کے مقدمات ابھی تک زیر سماعت ہیں ،ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سے پاکستانی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،برطانیہ اور امریکہ میں ہے اور ان میں اکثریت معمولی جھگڑے ،منشیات فروشی ، غیر قانونی رہائش اور مختلف نوعیت معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار ہیں ،متحدہ عرب امارات میں 1143پاکستانی قید ہیں اور ان میں اکثریت رہائشی پرمنٹ ختم ہونے کے باعث وہاں رہائش اختیار کرنے کے الزام میں قید ہیں ،دیگر ممالک افغانستان 325,ارجنٹائنا2،بلیجئم5،بحرین 74،جارجیاء3بنگلہ دیش 20،برطانیہ365،امریکہ 355،اسٹریلیا26،آسٹریا 9،چین211،چلی 13،جرمنی88،بھارت 455،انڈونیشاء8،ایران89،یونان 109، برازیل3 اٹلی229، جاپان27 یوگنڈا 29، کویت320، ملائشاء123، میکسیکو9، عمان160فلپائن6، قطر87،روس19،سعودی عرب 1951،ناروے15،سنگاپور3،جنوبی افریقہ 79،سپین107،سری لنکا51،تھائی لینڈ110،ترکی 11،یمن 34کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے جیلوں میں پاکستانی مختلف نوعیت کے جرائم کے الزام میں قید ہیں ، ذرائع کے مطابق حکومت نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور رواں ماہ سے وزارت خارجہ قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفیروں سے براراست رابطہ کرے گی اور پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے بات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :