افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ملاعمر منصور کے بیٹے سمیت4افراد ہلاک ، باچاخان یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرمنصور زخمی

منگل 9 فروری 2016 09:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء)افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملاعمر منصور کے بیٹے حمید منصور سمیت4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں آرمی پبلک سکول ، چارسدہ کے باچاخان یونیورسٹی پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عمرمنصور زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے مشرقی علاقے میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر امریکی ڈرون نے میزائل داغے جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے طارق گروپ کے کمانڈر عمر منصور کا بیٹا حمید منصور اور اسکے 4ساتھی ہلاک ہوگئے،حملے میں آرمی پبلک سکول ،باچاخان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور بھی زخمی ہوگیا