پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی درآمد سے متعلق معاہدے پر دستخط آج ہونگے، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی ،شاہد خاقان ، پی آئی اے ایک سال سے جتنا نقصان کررہا ہے اس سے موٹر وے بن سکتی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں 25روپے فی لیٹر کما رہی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولنگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی درآمد سے متعلق معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہونگے ، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی ، پی آئی اے ایک سال سے جتنا نقصان کررہا ہے اس نقصان پر موٹر وے بن سکتی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں 25روپے فی لیٹر کما رہی ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے آپریشن بحالی ، ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ان کی نجکاری کرنا ختم نہیں ہوگی موجودہ حکومت پی آئی اے میں بنیادی تبدیلی کی نئے جہازوں کو لے کر آیا اس کے باوجود خسارہ کم نہیں ہوا موجودہ وقت میں تیل کی قیمتیں کم ہیں اس لئے ان کا خسارہ فی الحال کم ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ اس میں پرائیویٹ مینجمنٹ کو شامل کیا جائے پی آئی اے کے اثاثے بہت کم ہیں اس کے اثاثے کم از کم تین ارب ڈالر ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد بارے معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہورہے ہیں اس کی درآمد بارے معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہورہے ہیں اس کی درآمد سے اشیا میں کم ترین قیمت پر دستیاب ہوگی حکومت پٹرول کی مد میں پچیس روپے فی لیٹر کما رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک اور نجی ٹی وی کو انٹر میں وفاقی وزیرپٹرولیم نے کہاکہ توانائی کے بحران کوفوری طورپرمدددینے کیلئے پاکستان اورقطرکے درمیان پہلے سال میں ہی ایک ارب ڈالرکی ایل این جی درآمدکریں گے،150ارب روپے سے گیس کی پائپ لائنیں بچھائیں گے ،یہ دونوں ممالک کے درمیان 2031ء تک کامعاہدہ ہے ،ہر 10سال بعداس معاہدے کاجائزہ لیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جولائی2013ء میں ایل این جی کی درآمدبارے مذاکرات کی اجازت دی تھی ،ایل این جی کی درآمدسے سب سے پہلے بندپاورپلانٹ کوگیس فراہم کی جائے گی ایل این جی سے فرئٹلائزرکی درآمدختم کریں گے اگلے مرحلے میں سی این جی کوگیس فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ قطرکے ساتھ اسی طرح کے مزیدچارمعاہدے کرنے ہوں گے ،ملک میں توانائی کے بحران پرقابوپانے کیلئے کم ترین راستہ ایل این جی کی درآمدہے