دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے، آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں،آرمی چیف، پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب،اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور علاقائی سلامتی کا جائزہ ، افغان مفاہمتی عمل اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور دیگر امور، شمالی وزیرستان سے عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کی باعزت اور جلد واپسی پر بھی غور

جمعرات 11 فروری 2016 09:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ ائی ایس پی آر کے مطابق پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بدھ کے روز آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور علاقائی سلامتی کا مفصل جائزہ لیا گیا اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل‘ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور دیگر امورپر بھی غور کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان سے عارضی طو رپر نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد کی باعزت اور جلد واپسی کے عمل پر بھی غور کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگایک پیچیدہ ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مربوط عمل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی غیر ملکی ایجنسیز مالی معاونت کررہی ہیں اور مقامی افراد اور دہشت گردوں کے ہمدرد پاکستان میں ان کو پناہ دے کر مدد کررہے ہیں۔ دہشت گردوں اور دشمن کے ناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ دہشت گردی ختم ہوگی اور دشمن کو شکست ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ضمانت اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت ہی ہمارا اثاثہ ہیں میرا یقین ہے کہ ہم پاکستان میں امن لانے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :