اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، منصوبہ پر وفاق سب کو ساتھ لے کر چلے،عمران خان ،پی آئی اے کو غیر سیاسی کرکے پروفیشنلائز کردیں تو مسائل حل ہوجائینگے ہم جو سروسز ایکٹ لے کر آئے ہیں وہ نجکاری نہیں مینجمنٹ تبدیل کررہے ہیں،چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو ،چینی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی دورہ چین کی دعوت

جمعرات 11 فروری 2016 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات ، چینی سفیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چین کے دورہ کی دعوت دی اور عمران خان نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفیر کے دورہ چین کی دعوت پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اقتصادی راہداری پر وفاق کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے پی آئی اے کو غیر سیاسی کرکے پروفیشنلائز کردیں تو مسائل حل ہوجائینگے ہم جو سروسز ایکٹ لے کر آئے ہیں وہ نجکاری نہیں ہے مینجمنٹ تبدیل کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چینی سفیر بن ویڈونگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چیئرمین عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دی عمران خان نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفیر کے دورہ چین کی دعوت پر ان کے شکر گزار ہیں میں پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ جلد چین کا دورہ کروں گا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اقتصادی راہداری کی تکمیل خطے کی قسمت بدل دے گی اس منصوبے پر ہماری وفاق سے بات چیت جاری ہے وفاق کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے چینی سفیر سے مغربی روٹ پر بات چیت ہوئی ہے اس راہداری منصوبے سے خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی چین کو مغربی روٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سروسز ہیلتھ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کورٹ کا آرڈر ہے اگر حکومت اسے نافذ نہیں کرواتی یا اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کرتی تو یہ توہین عدالت ہوگی ہمیں اس ایکٹ کو متفقہ طور پر پاس کیا گیا تھا اور ہمیں اس ایکٹ کو پاس کروانے میں دو سال لگ گئے ایک سال سے ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اس ایکٹ کو متفقہ طور پر پاس کرنے والے اب ہڑتالیوں کا ساتھ دے رہے ہیں ڈاکٹرز کا احتجاج بالکل غلط ہے ہم صرف جائز مطالبات مانیں گے اور ہڑتالیوں کی تعداد بھی آٹے میں نمک کے برابر ہے باقی سب لوگ ہمارے ساتھ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ہیں مینجمنٹ ٹھیک کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا ہم مذاکرات اور بات چیت کررہے ہیں ڈاکٹروں پر گولیاں برسارہے ہیں کے پی کے کے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کو مینجمنٹ میں لاتے ہیں ڈاکٹروں کے احتجاج کیخلاف مریضوں نے احتجاج کیا تھا پرامن احتجاج جرم نہیں ہے یہ جرم بادشاہت اور آمریت میں ہوتا ہے جمہوریت میں نہیں کے پی کے میں جمہوریت اور ہسپتالوں کو ٹھیک کرینگے پاکستان تحریک انصاف ہیلتھ ریفارمز کرکے تبدیلی لے آئی ہے ہسپتال ٹھیک کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے سرکاری ہسپتالوں میں امیر لوگ نہیں جاتے وہاں عام لوگ اور غریب لوگ جاتے ہیں اور جب تک سرکاری ہسپتال پروفیشنل نہیں ہوں گے وہ ٹھیک نہیں ہوسکتے ہم اصلاحات کرکے ان ہسپتالوں کو پرائیویٹ کے برابر لائینگے جو ہم کے پی کے میں کررہے ہیں وہی پی آئی اے میں کروانا چاہتے ہیں