بطور چیئرمین سینیٹ مدت کے دوران رہائش گاہ تعمیر نہیں ہوگی ،میاں رضا ربانی

ہفتہ 13 فروری 2016 09:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین سینٹ میری مدت کے دوران چیئرمین سینٹ کی رہائش گاہ تعمیر نہیں کی جائے گی اور میں نے یہ احکامات بطور چیئرمین سینٹ حلف اٹھانے کے بعد سیکرٹری سینٹ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر دیئے تھے انہوں نے کہا کہ جب میں نے عہدے کا حلف اٹھایا تو مجھے تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ کی رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص ہیں اور آپ کے احکامات کے بعد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا جس میں نے کہا کہ جب تک میں چیئرمین سینٹ رہوں گا اس وقت تک اس منصوبے پر کام نہیں کیا جائے گا اور جب 2018 میں کوئی دوسرا چیئرمین سینٹ آئے گا تو اس وقت اس کے بارے میں فیصلہ کرو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اس حوالے سے آنے والی خبریں درست نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :