پی پی پی کے خلاف نئے نئے ہتھکنڈوں اورطریقوں سے سازشیں کی جا رہی ہیں ،مولا بخش چانڈیو ،پی پی پی کو کمزور کرنا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،جب بھی پی پی پی کمزور ہوئی ہے تو وفاق بھی کمزور ہوا ہے ، استقبالیہ تقریب جلسے سے خطاب، میڈیا سے گفتگو
پیر 15 فروری 2016 10:11
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی پی پی کے خلاف نئے نئے ہتھکنڈوں اورطریقوں سے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کو کمزور کرنا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور جب بھی پی پی پی کمزور ہوئی ہے تو وفاق بھی کمزور ہوا ہے ۔ وہ ہوسڑی کے گاوٴں غلام عباس پنھور میں انکے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب اور جلسے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ ملک میں پی پی پی کے علاوہ کوئی بھی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں قیادت سے لیکر کارکنان تک نے اتنی قربانیاں دی ہوں تاہم پی پی پی اب بھی وفاق کی سا لمیت کی بات کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور مختلف کیسز تشکیل دیے جا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور سے لیکر پی پی پی کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جس کا ہم نے پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کو سنبھالیں گے اور وہ نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر کے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دوسر ا کچھ نہیں ہوا تو ایان علی کوملک کا سب سے بڑ ا مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم والے کیس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے جبکہ عذیر بلوچ سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور اس سے قبل نام نہاد دانشور اپنے فیصلے نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور کراچی میں آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے آپریشن کی آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں کو پی پی پی سے لڑانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی دانشور اور تجزیہ نگار ملک میں تمام خرابیوں کا ذمہ دار پی پی پی کو سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یہ اعتراف کیا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو پر بدعنوانی کا کوئی بھی کیس نہیں تھا مگر مجھ سے انکے خلاف کیس داخل کرائے گئے اور آج پھر نواز شریف اسی روش پر گامزن ہیں ۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ میں اچھے لوگ بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ وفاق اور تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو سندھ اور بلوچستان کا نام سنتے ہی انکے چہرے خراب ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے نواز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ آپ کے خلاف سندھ اور لوگوں کو بھڑکانے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وفاقی وزیر ملک کے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی اور گیس کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جن پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور صرف انکے علاقے میں چند لوگوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر 34ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں جس کی وجہ سے امن امان کا مسئلہ پید ا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کیلئے ذاتی طور پر جلوس نکالے اور اپنے صوبے اور ملک کا نام بد نام کیا اور جب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اسی مسئلے کیلئے احتجاج کیا تو وفاقی حکومت کو بہت برا لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ ایک شریف آدمی ہیں اس کے باوجود سندھ میں بجلی ، گیس این ایف سی ایوارڈ اور سندھ کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے باوجود ہم اس وقت تک خاموش ہیں اور جب ہم نے جلوس نکالا تو وفاقی حکومت کو تکلیف ہوگی ۔ انہوں نے عدلیہ سمیت دیگر قومی اداروں کو کہا کہ سندھ اور پی پی پی کے خلاف ہونے والی نا انصافیوں کا نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت صرف سندھ میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور نیب کی جانب سے مصنوئی کیس تشکیل دیے جا رہے ہیں اور دیگر صوبوں میں کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی جا رہی جوکہ ایک معتصبانہ رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر فخر ہے اور واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو بھی چاہیے کہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات ایک معقول انسان ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے وزراء کو سمجھائیں کہ وہ بیان دینے کے وقت میٹھا لہجہ اختیار کریں اور تلخیوں کو کم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مائیک کے سہارے پر زندہ رہنے والے کچھ لوگ اور پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ پی پی پی غیر مقبول ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے کارکنان میں آج بھی شعور ہے اور پارٹی انکی وجہ سے ہی سلامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جلد پی پی پی کے خلاف یہ پروپئگینڈا بھی ختم ہو جائیگا تو پھر وہ دوسری کوئی بے تکی بات لے آئینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہیں اور رہیں گے اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہم تعصب سے پاک ایک بہترین معاشرہ تشکیل دینے میں ضرور کامیاب ہونگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شرجیل انعام میمن ذاتی وجوہات کی وجہ سے وزارت سے استعیفیٰ دیا اور وہ جلد وطن واپس آئینگے اور اپنے علاقے کے مسائل حل کرینگے ۔ بعد ازاں انہوں نے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی پی سے اپنا رشتہ مضبوط رکھیں اور انہیں یقین دلایا کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے ۔ اس موقع پر انہوں نے کامریڈ عبد الحسین پنھور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کیلئے انکی کی گئی خدمات کی تعریف کیپیر 15 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
پی ایس ایل: میچ میں جھگڑنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض پر جرمانہ
-
وفاقی وزیر داخلہ کے بیان میں وزن ہے کہ داعش کا وجود نہیں،قائم علی شاہ ، دہشتگردی میں ملوث افراد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سندھ حکومت سخت کارروائی کرے گی،وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
-
پنجاب میں تمام مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، رانا ثناء الله ، کسی مدرسے سے انتہا پسندی کی تربیت کے ثبوت نہیں ملے، صوبائی وزیر قانون
-
حکومت کی طرف سے نجی پاور کمپنیوں کو 268 ارب روپے ادائیگی کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں،میاں منشا کی کمپنی نشاط پاور سے 14 ارب جبکہ سینیٹر سلیم سیف اللہ کی کمپنی کو 5 ارب دے دیئے گئے
-
اوورسیزپاکستانیزکمیشن نے قیام کے پہلے سال 2200شکایات میں سے 55کاازالہ کردیاہے،کمشنرمحمدافضال بھٹی،12سرکاری افسران وملازمین کے خلاف کیس دائرکئے،جلدفیصلوں کالائحہ عمل بنانے کے لئے عدالت عالیہ اوروزارت ... مزید
-
میاں محمودالرشید نے پنجاب میں پانی پر وائٹ پیپر جاری کردیا ،لاہور، اسلام آباد سمیت پورے پنجاب میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، گندہ پانی پینے سے ہلاکتوں کی سالانہ شرح11لاکھ سے تجاوز کر گئی ... مزید
-
ہندو میرج ایکٹ کی متنازعہ شقوں کے خلاف ہندو کمیونٹی کا شدید احتجاج ،نئے ایکٹ کے تحت شادی شدہ جوڑے میں سے کسی ایک کے مذہب تبدیلی کی صورت میں شادی ختم ہوجائے گی
-
سپریم کورٹ شریف خاندان کے ٹیکس مقدمہ کی سماعت آج شروع کریگی
-
خیبر پختونخواہ میں کشمیر ڈے کی تقریب میں بچے کے بیہوش ہونے کا واقعہ، سینیٹر حمد اللہ کا سینٹ میں صوبائی حکومت کیخلاف تحریک پیش کرنے کا فیصلہ
-
علماء کی ویلنٹائن ڈے پر ”آئی لو ا سلام “ مہم کامیاب ،منچلون کو پھولوں کے بدلے موبائل مسیجز کرکے ”آئی ایم سوری“ کہنا پڑا
-
اسلحہ اپنے وسائل سے خریدیں،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی تعلیمی اداروں کو ہدایت،تعلیمی اداروں کی جانب سے اسلحہ لائسنز کیلئے 7 ہزار فی کس پہلے ہی جمع کرائے جا چکے ہیں،گن کی خریداری بھی خود ہی کرنا ... مزید
-
ماڈل ایان علی کی والدہ کی دبئی میں طبیعت مزید خراب، ماڈل کو والدہ نے آخری دیدارکے لئے بلا لیا
-
فرانس مزید تارکین وطن کو پناہ نہیں دے گا، وزیر اعظم مانوئل والس،مستقل اور لازمی کوٹہ سسٹم کے تحت تارکین وطن کی یورپ بھر میں تقسیم کا منصوبہ مسترد
-
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،اعش سے لڑنے کیلئے دفاعی ورکنگ رابطہ قائم اور شام میں امن مذاکرات کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ترکی کی شام میں کارروائی، دمشق حکومت اور کْردوں کے اہداف کو نشانہ بنا گیا
-
شامی کْردوں نے ترک مطالبات مسترد کر دئیے
-
2020 تک خطرناک قسم کے زلزلے آئیں گے زیادہ خطرہ بھارت کو ہے، ماہرین ارضیات کا دعویٰ
-
بھارت، سنندا پشکر قتل کیس، ششی تھرور کی پولیس اسٹیشن میں ایک بار پھر حاضری ،پولیس کی ششی تھرور سے 5گھنٹے پوچھ گچھ
-
ساوٴتھ کی مشہور اداکارہ پرانیتھا کی گاڑی کو حادثہ، معمولی زخمی
-
ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پرمسافروین ٹرین کی زد میں آنے سے 13 افراد جاں بحق
-
پاکستان کو ایف16طیاروں کی فروخت،امریکانے بھارتی اعتراض مستردکردیا، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ، امریکہ نے پاکستان کوایف سولہ طیارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ... مزید
-
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک خیبر پی کے کے نئے گورنر مقرر ،آج حلف اٹھائیں گے ، گورنرخیبرپختونخواہ کی تعیناتی کی خبریں غلط ہیں، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سرکاری ترجمان
-
اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ،پولنگ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی،میئر کیلئے مسلم لیگ ن کے شیخ انصرا ور تحریک انصاف کے خرم نواز آمنے سامنے ، سکیورٹی سخت
-
آزادکشمیرمیں وفاقی وزراء کی بے جامداخلت ، لیگی کارکنوں کی غنڈہ گردی اور جیالے کے قتل کے خلاف آج آزادکشمیربھرمیں یوم سیاہ منائینگے،چوہدری عبدالمجید کا اعلان ،زیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید فوری ... مزید
-
کراچی کے نجی ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج،نادرا نے جواب تیار کرناشروع کر دیا، عاصم حسین کیس میں خصوصی عدالت نے ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر نادرا افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پرڈیٹا پیش کرنے ... مزید
-
پی پی پی کے خلاف نئے نئے ہتھکنڈوں اورطریقوں سے سازشیں کی جا رہی ہیں ،مولا بخش چانڈیو ،پی پی پی کو کمزور کرنا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،جب بھی پی پی پی کمزور ہوئی ہے تو وفاق بھی کمزور ہوا ہے ، ... مزید
-
یورپی یونین کیساتھ ڈی پورٹیز معاہدہ،دہشتگردوں کا پاکستان میں داخلہ بند ،معاہدے سے پاکستان کی سالمیت مذید مستحکم ہو گی،بیرون ممالک سے آنیوالے جرائم پیشہ افراد کو بھی پاکستان داخل نہیں ہونے دیا ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ، دو کشمیری شہید، سات زخمی ،مظاہرین کا شہداء کی لاشیں اٹھا کر احتجاج ، بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی
-
افغان حکومت ، طالبان مذاکرات فروری کے آخر میں ہوں گے،مذاکرات کیلئے ابتدائی مرحلہ مکمل، پاکستان کا مذاکرات شروع کرانے میں مصالحانہ کردار
-
پی آئی اے کی نجکاری، وفاق کا شاہی خاندان کی نجی ایئر لائن کے ساتھ خفیہ معاہدہ ،چار میں سے 3 شرائط پر عمل درآمد شروع، ایک شرط کیلئے پالیسی تیار ، 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے گولڈن شیک ہینڈ دیا ... مزید
-
افغانستان کا پاکستان سے سابق گورنر ہرات کی جلد بازیابی کا مطالبہ،کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی
-
سرکاری تعلیمی اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ، پرائیویٹ سکول اپنی حفاظت خود کریں،وزیر دفاع ، عالمی برادری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کردار کو سراہا ہے ،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشت گردی ... مزید
-
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی، سب سے زیاد ہ اخراجات سویڈن ،سب سے کم پاکستان کرتا ہے،رپورٹ
-
سعودی عرب میں 4000 پاکستانی رہائی کے منتظر ، دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی،ایسے پاکستانی بھی قید ہیں جو بیمار اور علاج کیلئے پاکستان آئے، واپسی پر ادویات لیکر گئے،ائیرپورٹ پر ادویات مشکوک ہونے کی ... مزید
-
پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ کے کہنے پر تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے تھے‘ نبیل گبول ،عزیر بلوچ سمیت آٹھ دہشت گردوں کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں بھیجا جائے،پیپلزپارٹی پر آج وہ لوگ قابض ہیں جن کے بارے بے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.