مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ، دو کشمیری شہید، سات زخمی ،مظاہرین کا شہداء کی لاشیں اٹھا کر احتجاج ، بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

پیر 15 فروری 2016 10:11

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کر کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور سات کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز نے بھارتی مظالم کے خلاف پر امن مظاہرہ کرنے والوں پر بلا جواز فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو کشمیری شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی۔مظاہرین نے شہداء کی لاشوں کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔