افغانستان کا پاکستان سے سابق گورنر ہرات کی جلد بازیابی کا مطالبہ،کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی

پیر 15 فروری 2016 10:12

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) افغانستان نے پاکستان سے ہرات صوبے کے سابق گورنر فضل الله واحدی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو طلب کرکے اسلام آباد سے افغان گورنر فضل الله واحدی کے اغواء کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور ان کی بازیابی جلد از جلد کرانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان گورنر فضل الله واحدی کواسلام آباد میں رانا مارکیٹ سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔