کراچی پورٹ پر امریکی سفاتخانہ کو اربوں روپے کا پلاٹ 99سال کی لیز پر الاٹ،سینٹ کمیٹی میں انکشاف ،کمیٹی کا اظہار تشویش،معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت ، کے پی کے میں کرپشن کا خاتمہ اور ملازمتیں مقامی لوگوں کو دی جائیں، متفقہ فیصلہ

منگل 16 فروری 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پورٹ پر امریکی سفاتخانہ کو اربوں روپے کا پلاٹ 99سال کی لیز پر الاٹ کیا گیا ہے،انکشاف کے بعد کمیٹی نے شدید تشویش ظاہر کی ہے اور معاملہ کی تحقیقات کی ہدایات کی ہیں،کمیٹی نے بتایا کہ 150سال سے یہاں بستے والوں کو مالکانہ حقوق نہیں دئیے جاتے جبکہ امریکہ کو لیز پر پلاٹ دیدیاگیا۔

کمیٹی اجلاس سینیٹر بیرسٹر سیف کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں کے پی کے کے متعدد منصوبوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا،کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بلیک سیمنٹ کو بھی اربوں کا پلاٹ لیز پر دیاگیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر شپنگ نے بتایا کہ گزشتہ سال43 ملین ٹن کا سامان کارگو برتھ پر ہینڈل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں صرف106 لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ مزید ایک کارگو برتھ زیر تعمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کا عنصر کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کے پی کے میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور ملازمتیں مقامی لوگوں کو دی جائیں۔کمیٹی میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کے پی کے کے مضافاتی اور رہائشی علاقوں میں برما کے لوگ چھپے ہوئے ہیں ان کی شناخت کی جائے

متعلقہ عنوان :