اٹلی میں تین پاکستانی تارکین وطن جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

منگل 16 فروری 2016 10:26

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) اٹلی میں تین پاکستانی تارکین وطن کو اپنے ہم وطن سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔خبررساں ایجنسی انساء کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ اْنہوں نے ویسنزا کے قریب مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہم وطن کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں 28سالہ نعمان اللہ ، 32سالہ جمیل عباس چیمہ اور 33سالہ عمران غلام رسول شامل ہیں جن پر دردناک جسمانی نقصان کا بھی الزام لگایاگیا۔ملزمان کی طرف سے جنسی درندگی کا نشانہ بننے والے شہری کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔