آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو پارٹی امور چلانے اور صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے کا اختیار دیدیا

جمعرات 18 فروری 2016 09:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو پارٹی امور چلانے اور تمام صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے کا اختیار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر پی پی پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے واشنگٹن میں بلاول بھٹو سے پارٹی امور سے متعلق معاملے پر طویل مشاورت کی آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام صوبائی تنظیموں سمیت آزاد جموں وکشمیر کی تنظیمی سربراہان تبدیل کرنے کے فیصلے کااختیار دیدیا ۔

اس بارے میں یہ بھی امکان ہے کہ تمام صوبائی صدور بھی تبدیل کئے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے کے معاملہ عجلت میں نہیں کیا جائے گا صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے سے قبل متبادل قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکہ واپسی کے فوری بعد پارٹی اجلاس طلب کرینگے اس کے بعد جنوبی پنجاب کا بھی دورہ شیڈول میں شامل ہیں ۔